255

نائب ناظم وی سی کجو،کاری ،راغ کا ڈی سی چترال سے بونی چترال روڈ کے کھنڈرات کی ناقص مرمت کا نوٹس لینے کا مطالبہ

چترال(نمائندہ  )نائب ناظم وی سی کجو،کاری اور راغ ظہیر الدین بابرنے ایک اخباری بیان میںبونی روڈ پر بنے ہوئے کھنڈروں کے لئے لائے گئے ملبے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی چترال سے اس کا نوٹس لینے کا پُرزور مطالبہ کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بہت زیادہ محنت اورکوششوں سے چترال بونی روڈ جوکہ کئی عرصوں سے کھنڈر بن چکا تھا ۔آئے روز گاڑی اور موٹر سائیکل ایکسیڈنٹ کا شکارہوکرکئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکے تھے۔کی مرمت کاکام شروع ہونے سے سکون کا سانس نصیب ہونے والا تھا۔اور اُمید پیدا ہوگئی تھی کہ اب چترال بونی روڈ اپنی اصلی حالت میں نظر آئے گا۔مگربدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔اس کو بنانے اس کو آمدورفت کے قابل بنانے کے بجائے مزید چلنے کیلئے دشوار کیا گیا۔جہاں سے ملبہ ہٹانا تھا وہ بھی جوں کے توں پڑے ہیں۔جہاں مٹی ڈال کرراستے کو ہموار کرنا تھا وہاں پتھر ڈالے گئے ہیںمگر بدقسمتی سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔اُنہوں نے حکام بالا خاص کر ڈپٹی کمشنر چترال سے اس کام کی صحیح طریقے سے نگرانی کرنے اور کام کو اچھے طریقے سے کرنے کی درخواست کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں