262

پاکستان پیپلز پارٹی نے نگراں وزیراعظم کیلئے باجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے سابق گورنر خیبرپختونخوا انجینئر شوکت اللہ کا نام تجویز کر دی

پاکستان پیپلز پارٹی نے نگراں وزیراعظم کیلئے باجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے سابق گورنر خیبرپختونخوا انجینئر شوکت اللہ کا نام تجویز کر دیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے ساتھ صلاح مشورے کے بعد نگراں وزیراعظم کیلئے یہ نام تجویز کیا ہے۔سابق گورنر کے خاندانی ذرائع نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے۔پی پی پی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کا انتخاب ملک کے پسماندہ علاقوں سے ہونا چاہیے جبکہ بعض ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کانام بھی نگراں وزیراعظم کیلئے تجویز کیا ہے۔واضح رہے  کہ گزشتہ روز نگران سیٹ اپ کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وزراعظم کے ساتھ ایک اور ملاقات کے بعد منگل کو نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں