221

سرورخان پٹیشن رائیٹرزایسوسی ایشن ضلع چترال کابلامقابلہ صدراورعزت نوربونی سینئرنائب صدرمنتخب

چترال (ڈیلی چترال نیوز)سرورخان پٹیشن رائیٹرزایسوسی ایشن ضلع چترال کابلامقابلہ صدرمنتخب ۔نومنتخب صدرنے ارکان کے ساتھ مشاورت کرکے اٹھ رنی کابینہ تشکیل دی جس کے تحت بونی سے عزت نورسینئرنائب صدر،چترال سے حمیدنوازنائب اول،دروش سے حمیداللہ نائب صدردوئم ،سیف الرحمن جنرل سیکرٹری ،آزادمحمدخان جوائنٹ سیکرٹری ،محمدرفیع انفارمیشن سکرٹری اورعبدالنظیرخان فنانس سیکرٹری منتخب کئے۔انہوں نے اس عزم کااظہارکیاکہ وہ ضلع چترال کے جملہ پٹیشن رائیٹرزکی بلاتفریق خدمت کریں گے اوراپنی تمام ترذمہ داریاں قانون اورڈسپلن کومدنظررکھتے ہوئے نبھائیں گے اورتنظیم کے آئین کے مطابق پٹیشن رائیٹرزکے حقوق کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں