گزشتہ دنوں پولیس وائر لیس ٹریننگ سکول ( PWTS) بہاولپور میں ٹریننگ مکمل کرنے والے 200 کانسٹیبلان کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی،اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ٹیلی کمیونی کیشن اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب شاہد جاوید چودھری اور ایس ایس پی ٹیلی کمیونی کیشن پنجاب ڈاکٹر عابدخان تھے۔ سنہ 1956 ء میں نواب آف بہاولپور سر صادق محمد خان کی خصوصی کاوشوں سے قائم ہونے والا پولیس وائر لیس ٹریننگ سکول بہاولپور اپنی نوعیت کا پورے پنجاب میں واحد ادارہ ہے جہاں پنجاب پولیس ٹیلی کمیونی کیشن ، ہائی وے پٹرول پولیس، موٹروے پولیس سے تعلق رکھنے والے وائر لیس آپریٹرز تکنیکی و فنی تربیت مکمل کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ اسلام آباد پولیس، آزاد کشمیر پولیس اور شمالی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ریکروٹس کو ٹیلی کمونی کیشن ، ٹیلی گرافی و وائرلیس کے دیگر کورسز کے علاوہ کمپیوٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی، جدید ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت اور فزیکل تربیت بھی دی جاتی ہے۔1956ء سے 1987ء تک یہ ٹریننگ سکول ایس پی ٹیلی کمیونی کیشن عہدے کے افسران بطور سپریم کمانڈر چلاتے رہے، 1987 ء میں اسے ایک علیحدہ یونٹ ڈیکلیئر کردیاگیا ، اور ڈی ایس پی عہدے کے افسران کو یہاں پرنسپل تعینات کرکے نظام چلایا جانے لگا جس سے اس سکول کی ایڈمنسٹریشن اور کارکردگی میں بہتری آئی۔ اس وقت ڈی ایس پی خواجہ طغرل ضمیر بطور پرنسپل پولیس وائرلیس ٹریننگ سکول بہاولپور کا نظم و ضبط احسن طور پر چلارہے ہیں۔قیام سے ابتک پولیس وائرلیس ٹریننگ سکول بہاولپور میں مختلف نوعیت کے کل 428کورسز کروائے جاچکے ہیں جن میں وائرلیس ٹیلی گرافی کورس، ویڈیو لنکنگ کورس، ٹیلی پرنٹر کورس، لوئر سکول کورس اور ریفریشر کورسز شامل ہیں۔پولیس لائن بہاولیور کے اندر قائم اس سکول میں گزشتہ دنوں 274 ویں وائر لیس ٹیلی گرافی کورس کی تربیت مکمل کرنے والے ، پنجاب پولیس ، موٹروے پولیس پٹرولنگ پولیس کے 200 کانسٹیبلان کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب کے موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے کانسٹیبلان کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نواز ا گیا۔ دوران ٹریننگ انہیں وائرلیس چینل VHF، HF ، مورس سکوڈ، ای میل ، ٹیلی پرنٹر اور وائرلیس کے استعمال سے متعلق تربیت و آگاہی فراہم کی گئی تاکہ یہ پیشہ وارانہ امور باحسن و خوبی سرانجام دے سکیں ۔ مہمان خصوصی ڈی آئی جی ٹیلی کمیونی کیشن اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب شاہد جاوید