229

مستوج روڈ دنین میں ٹریفک حادثہ۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

چترال (نمائندہ ) گذشتہ روز دنین مشانگل میں فلور ملز کے قریب دو فیلڈر گاڑیاں تیز رفتاری اورم بارش کی وجہ سے آپس میں ٹکرا گئے۔ جس سے دونوں گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مسافروں کو ہلکی چوٹیں آگئیں۔ اس ٹکر کا سبب دونوں گاڑیوں کی انتہائی تیز رفتاری بتائی جارہی ہے۔جائے وقوعہ میں موجود لوگوں نے ڈرائیوروں کو متنبہ کیا کہ رمضان المبارک کے مہیینے میں گاڑی انتہائی احتیاط چلائیں اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں