چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) اپر چترال کی کھوت وادی کے سوشل ورکر رشید محمود، گل نائب خان اور محمور علی شاہ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ، چیئر مین نیب اور دوسرے تفتیشی اداروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (اے کے آر ایس پی ) کی گزشتہ دو سالوں کی کارکردگی اور اس ادارے میں کروڑوں روپے خرچ کرنے کے عمل میں شفافیت کی چھان بین کی جائے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ ان بھاری رقوم سے کمیونٹی کو کہاں تک فوائد حاصل ہوسکے ہیں ۔ بدھ کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو