305

ایس ڈی پی او مستوج محمد زمان کی سربراہی میں اپر چترال کی پولیس کا اورلوڈنگ اور اورسپیڈنگ کرنے والے گاڑیوں کے خلاف مہم تیز

بونی(نمائندہ  )ایس ڈی پی او مستوج محمد زمان کی سربراہی میں اپر چترال کی پولیس نے اورلوڈنگ اور اورسپیڈنگ کرنے والے گاڑیوں کے خلاف مہم تیز کردی۔اس خصوصی مہم کے دوران بڑی تعداد میںغیر قانونی ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف پرچہ کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد کو موقع پر جرمانہ کیا گیابھی کیا گیا۔اسی موقع پر بغیر لائسنس اور ہلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والے درجنوں نوعمر لڑکوں کو بھی جرمانہ کیا گیا۔ایس ڈی پی او مستوج محمد زمان نے آئے روز دلخراش حادثات کی روشنی میں والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہ دے تاکہ کسی بھی نہ خوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں