249

پروفیسر ایسوسی ایشن نے ہمیشہ اپنے حقوق کے ساتھ فرائض کا بھی بھرپور احساس کیا ہے۔ارشاد احمد شاہ

گلگت(خصوصی رپورٹ) گلگت بلتستان پروفیسراینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ارشاداحمد کی صدارت میں پروفیسرا یسوسی ایشن کے ایک وفد نے سیکرٹری ایجوکیشن خادم حسین سلیم کے ساتھ ایک اہم میٹنگ ان کی دفتر میں کی۔پروفیسر ایسوسی ایشن کے وفد نے سیکرٹری ایجوکیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو کالجز کے مسائل اور پروفیسروں کے بنیادی حقوق کے ساتھ چار نکاتی ایجنڈے بالخصوص کالجز میں بی ایس پروگرام، پی سی فور، ٹائم سکیل اور روٹین پرموشن پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ایسوسی اور جنرل سیکرٹری نے سیکرٹری ایجوکیشن کو مکمل بریفنگ دی۔ایسوسی ایشن کی بریفنگ سیکرٹری ایجوکیشن نے اسی وقت چند اہم فیصلے اسی وقت کی۔اپنے ماتحت عملے سے ٹائم سکیل کی فائل منگوا کر کہا کہ جتنے لوگ فعال کرتے ہیں ان کا پیپر بناکرفوری پیش کیا جائے۔خالی آسامیوں پرروٹین پرموشن کے سلسلے میں ڈائریکٹر ایجوکیشن سے اگلے دن میٹنگ رکھی اور انہیں ہدایات جاری کی کہ تمام پیپر مکمل کرکے پیش کیا جائے تاکہ ترجیحی بنیادوں پر کام کو آگے بڑھایا جاسکے۔اور سیکرٹری نے یہ بھی کہا کہ فوری طور پر محکمہ سروسز بھجوایا جائے گا۔پی سی فور اور بی ایس پروگرام کے حوالے سے مکمل گفتگو کی اور یہ بھی کہا کہ بی ایس پروگرام کے لیے فیکلٹی ممبران کے لیے ٹی اے ڈی اے کے ساتھ ٹریننگ انعقاد کیا جائے گا۔بی ایس پروگرام چلانے کی بات نہیں ہوگی بلکہ اس کے تمام لوازمات پورے کیے جائیں گے۔ اسٹاف کی کمی کو بھی کوئی حکمت عملی کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔بی ایس پروگرام کو ایکٹیولی پرسیوو کیا جائے گا۔بی ایس پروگرام کے لیے فیکلٹی سمیت ممکنہ حد تک تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔پہلے ہائرایجوکیشن کے لیے قدغنیں لگائی جاتی تھی اب ہم نے اعلی تعلیم، پی ایچ ڈی، ایم فل اور پوسٹ گریجویٹ کے لیے دروازے اوپن کیے ہیں تاکہ پروفیسر زیادہ سے زیادہ خود کو اعلی تعلیم کے ذریعے مارڈن دور کے مطابق تیارکرسکیں اور تعلیم و تربیت میں جدید رجحانوں کو بہتر طریقے سے نسل نو میں منتقل کرسکیں۔
پی سی فور کے لیے جی بی فنانس اور فیڈرل فنانس سے بات کرکے اس کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔اسلام آباد میں فالو آپ کرنے کے لیے ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے نمائندے مقرر کیے جائیں گے۔سیکرٹری ایجوکیشن نے مزید کہا کہ پروفیسر ایسوسی ایشن نے ہمیشہ ڈیپارٹمنٹ کے لیے کا م کیا ہے ۔ اپنے حقوق کے ساتھ کالجز اور ادارے کے مسائل اور وسائل کو بہتر طریقے سے منیج کرنے کی بات کی ہے۔ ایسوسی کے وفد میں صدر ارشاد احمد شاہ، نائب صدر فضل عباس، جنرل سیکرٹری عبدالرشید، فنانس سیکرٹری انتخاب عالم، انفارمیشن سیکرٹری امیرجان حقانی اور پروونشل کوارڈینٹر محمد عالم شامل تھے۔ وفد نے سیکرٹری ایجوکیشن کی کوئک ایکشن پر طمانیت کا اظہار کیا اور ڈے ٹو ڈے پروفیسر برادری کے حقوق اور کالجز کے مسائل کو سیکرٹری اور محکمے کے دوسرے ذمہ داروں کے ساتھ شیئر کرنے کا عزم بھی کیا۔ صدر ایسوسی ایشن نے سیکرٹری ایجوکیشن سے کہا کہ اگر متعلقہ امور میں پیچیدگیاں آتی ہیں اور حل ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو ہم آپ کی سرپرستی اور رہنمائی میں چیف سیکرٹری اور وزیراعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی بات کریں گے اور اپنے جائز امور کو حل کرکے دم لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں