504

انجینئر مقبول اعظم کو بہترین کارکر دگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازہ۔

پشاور (جہانزیب سے ) گذشتہ دنوں نے منسٹر سی اینڈ ڈبلیو اکبر ایوب نے چترال کے قابل فخر فرزند انجینئر مقبول اعظم کو بہتر ین کار کرد گی پر تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازہ۔تعریفی سرٹیفکیٹ میں چترال کے تباہ کن سیلاب میں بہترین کار کر دگی دیکھانے پر نوازہ کیا گیا۔ منسٹر اکبر ایوب نے کہا کہ مجھے ایسے آفیسر پر فخر ہے جنہوں نے عوام کو درپیش مشکلات اور ان کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔اس موقع پر سماجی کارکن زبیر الدین قاضی انجینئر کے ساتھ موجود تھے۔ انجینئر مقبول اعظم نے کہا ہے کہ یہ پوری چترال کیلئے اعزاز کی بات ہے اور آئندہ بھی اپنے فرض منصبی کو عوامی خدمت کے بھر پور جذبے سے ادا کر کے عوامی خدمت سمیت چترال کا نام روشن کرونگا۔ واضح رہے کہ انجینئر مقبول اعظم کو چترال سے دیر تبادلہ کیا گیا تھا۔ اب انجینئر مقبول اعظم کو دوبارہ ایکسن سی اینڈ ڈبلیو چترال تعینات کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں