280

کالاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اسٹوڈنٹس کو پہلی مرتبہ معیاری تعلیم کے لئے وظائف دئیے جارہے ہیں؍پراجیکٹ ڈائریکٹرپروفیسرڈاکٹربادشاہ منیربخاری

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال یونیورسٹی میں زیر تعلیم کالاش طلباء وطالبات میں چیف منسٹر خیبر پختونخوا اسٹوڈنٹس سکالرشپ پروگرام کے تحت تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائرکٹر پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے 8کالاش طلباء اور 2طالبات کو چیک دے دئیے ۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے پرووسٹ ڈاکٹر تاج الدین اور پبلک ریلیشنز افیسر شکیل حسین بھی موجود تھے۔ پراجیکٹ ڈائرکٹر نے کہاکہ کالاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اسٹوڈنٹس کو پہلی مرتبہ معیاری تعلیم کے لئے وظائف دئیے جارہے ہیں جبکہ مستقبل قریب میں ان کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا۔انہوں نے کالاش طلباء وطالبات پر زوردیا کہ وہ دلجمعی سے حصول تعلیم پر توجہ مرکوز کریں تاکہ وہ اپنے علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں