چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) چترال میں فرو ٹ اور سبزی کے دکانداروں نے تجار یونین اور ٹریفک پولیس کے ذریعے ارزان نرخ پر پھل اور سبزی فروخت کرنے والے ریڑھی بانوں کاجینا حرام کردیاہے تاکہ ان کی اجارہ داری قائم رہے ۔ تجار یونین کی شہ پر ٹریفک پولیس کی طرف سے روزانہ تنگ کئے جانے کے خلاف ریڑھی بانوں نے ہفتے کے دن ہڑتال کردیا اور احتجاجی جلوس نکالی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا ۔ بعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریڑھی بانوں کے صدر نسیم اللہ نے نصیب گل، حمیداللہ، ولی خان، عثمان، رحیم زادہ، مہابت خان اور درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریڑھی بانوں کی اکثریت میٹرک سے بی ۔ اے تک تعلیم یافتہ ہے اور خودروزگاری کے طور پر انہوں نے