230

دروش پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دروان منشیات ایک شخص سے 1480 گرام چرس برآمد،ملزم گرفتار

چترال (ڈیلی چترال نیوز)DPO چترال (ر)کیپٹن منصورآمان کی خصوصی ہدایت پر دروش پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دروان منشیات فروش محمد رحیم ولد محمد سکنہ موڑدہ شیشیکوہ کے قبضہ سے ایک کلو سے زیادہ یعنی 1480 گرام چرس برآمد ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے مذید تفتیش شروع کی ہے۔ مذکورہ کے بیٹافضل رحیم ایک ماہ قبل منشیات کے مقدمہ میں گرفتار ہوکر آڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہے۔عوام حلقوں نے منشیات فروشوں کے خلاف فوری کارروائی پرDPO چترال (ر)کیپٹن منصورآمان ،ایس ڈی پی اواقبال کریم ،ایس ایچ اودروش دیگراسٹاف کوخراج تحسین پیش کیااورہرممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں