323

AKRSP کی طرف سے بین الاقوامی Menstrual Hygiene Management ڈے منا یا گیا

(محکم الدین ) ہر سال بین الاقوامی سطح پر (Menstrual Hygiene Management) 28 مئی کو منا یا جا تا ہے۔ جس کا مقصد خواتین خاص طور پر دیہی خواتین اور بچیوں کو حیض یا ماہواری کے عمدہ بندوبست سے اگاہی اور اس سے متعلق مسائل کا ممکنہ حل ہے۔ اس سلسلے میں AKRSP 28 مئی 2018 کو UNICEF کے تعاون سے یونین کونسل لاسپور کے گاؤں سنوغر اور نونین کونسل کوشٹ کے گاؤں تور کوشٹ کے گورنمنٹ گرلز سکولوں میں MHM ڈے منا یا ۔ پروگرام میں سکولوں کے اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔
(Menstrual Hygiene Management) پر تفصیلی سیشن لیا جس کو پروگرام کے شرکاء نے بہت سراہا اور خواتین اور بچیوں کی صحت کے حوالی سے دوسرے پروگرام علاقے میں شروع کرنے کا مطالبہ کیا ۔ پروگرام کے آخر میں پرنسپل گورنمنٹ گرلز مڈل سکول سنوغر اور پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوشٹ نے خواتین کی صحت کے حوالے سے شاندار پروگرام کے اہتمام پر AKRSP کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں