228

یونین کونسل کوہ کے موری پائین سے تعلق رکھنے والے سرور خان پیٹیشن رائٹرزایسوسی ایشن ضلع چترال کا بلا مقابلہ صدر منتخب

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)یونین کونسل کوہ کے موری پائین سے تعلق رکھنے والے سرور خان پیٹیشن رائٹرزایسوسی ایشن ضلع چترال کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے جس نے ارکان کے مشاورت کے بعد آٹھ رکنی کابینہ تشکیل دی اور عزت نور (بونی) سینئر نائب صدر،حمید نواز نئاب صدر اول، حمید اللہ (دروش) نئاب صدر دوم، سیف الرحمن جنرل سیکرٹری، آزاد محمد خان جائنٹ سیکرٹری، محمد رفیع انفارمیشن سیکرٹری اور عبدالنظیر خان فنانس سیکرٹری کو مقرر کیا۔ سرور خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ضلع چترال کی جملہ پیٹیشن رائٹرز کی بلاتفریق خدمت کریں گے اور اپنی تمام تر ذمہ داریاں قانون اور ڈسپلن کو مننظر رکھتے ہؤے نبھائیں گے اور تنظینم کے آئین کے مطابق ان کے حقوق کی حفاظت کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی تمام تر صلاحتیں بھی بروئے کار لائیں گے۔ .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں