چترال ( محکم الدین ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال اور چترال کے سیاسی قائدین نے خبردار کیا ہے ۔ کہ ایک ہفتے کے اندر اگر لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا ۔ تو پیسکو کے خلاف عوام کا ریلہ جو بھی کاروائی کرے ،حالات کی تمام تر ذمہ داری پیسکو حکام اور ادارے پر ہوگی ۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے زیر اہتمام منگل کے روز چترال میں بلاوجہ لوڈشیڈنگ کے خلاف وکلاء برادری اور عوام نے احتجاجی واک کیا اور بازار پُل پر زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے وکلاء مقررین نیاز اے نیازی ، عبدالولی خان ، خورشید حسین مغل ، ایم آئی خان سرحدی ، محمد کوثر ،ساجداللہ اور سیاسی قائدین مولانا جمشید احمدامیر جماعت اسلامی ، فضل الرحمن صدر اے این پی مستوج، رضی الدین پاکستان تحریک انصاف ، صفت زرین پاکستان مسلم لیگ وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ گولین ہائیڈل پاور سٹیشن کے تین یونٹس میں فی الحال 76میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے ۔ لیکن چترال شہر اور اطراف کے علاقے اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔ روزانہ پانچ سے چھ گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔ جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے ۔ انہوں نے