308

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے عملے نے ایک بار پھر روایتی لاپروائی اور غفلت کا مظاہرہ شروع

چترال (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے عملے نے ایک بار پھر روایتی لاپروائی اور غفلت کا مظاہرہ شروع کر دیا ہے اور ہسپتال میں کچرا تلف کرنے والی مشین موجود ہونے کے باوجود ہسپتال عملہ کچرے کو کھلے آسمان تلے آگ لگاتا ہے جس کی وجہ سے بد بو اور دھوئیں پورے علاقے کو متاثر کرتے ہیں خود ڈی ایج کیوہسپتال کے کیچن میں اس دھوئیں کی وجہ سے بری حالت بن جاتی ہے۔ اس سے قبل بھی اس لاپرواہی کی وجہ سے تین ملازمین معطل کیے جاچکے ہیں لیکن پھر بھی ہسپتال عملے کی لاپرواہی اور ماحول دشمنی جوں کے توں جاری ہے جس کی وجہ سے آس پاس کے لوگوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں