542

ہیلمٹ پہننے سے آپ خود کو محفوظ سمجھتے ہیں ہر قسم کے پیش آنے والے حادثات میں زندگی قدر حد تک محفوظ رہتی ہے؍ٹریفک انسپکٹرفضل کریم

چترال(ڈیلی چترال نیوز) ٹریفک پولیس چترال نے ڈی پی او (ر)کیپٹن منصورآمان کی خصوصی ہدایت پرچترال شہراورمضافات میں زیادہ کرایہ لینے والے گاڑیوں ،بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں اور ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مہم شروع کی ہے۔بدھ کے روزچترال بازارمیں ہیلمٹ نہ پہننے والے سینکڑوں موٹر سائیکل سواروں سے ہزاروں روپے مالیت کے چالان وصول کئے۔ٹریفک انسپکٹرفضل کریم نے مقامی میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے اور حادثہ کی صورت میں قیمتی جانوں کو محفوظ رکھنے کیلئے چترال ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کررہی ہے۔ حادثات کی روک تھام کیلئے شہری دوران سفر ڈرائیونگ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ پہننے کے پانچ اہم فوائد ہیں ، ہیلمٹ پہننے سے آپ خود کو محفوظ سمجھتے ہیں ہر قسم کے پیش آنے والے حادثات میں زندگی قدر حد تک محفوظ رہتی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ انسان زندگی کے لئے چہرہ اور سر بہت اہمیت رکھتاہے،سر پر چھوٹی سی چوٹ انسان کے موت کا باعث بن سکتی، اس لئے ہیلمٹ پہننے سے کسی بھی حادثے میں اپکا سر اور آنکھیں محفوظ رہتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج کا نوجوان خوبصورت اور دلکش نظر آنے کا خواہش مند ہوتا ہے اس کے لئے طرح طرح کے اقدامات کرتا ہے ان کے لئے ہیلمٹ بہت فائدے مند ہے، کیونکہ ہیلمٹ پہننے سے دھول ، مٹی اور خصوصی طور دھوپ سے بچا جاسکتا ہے۔ ہیلمٹ پہننے سے نہ صرف آپ کا چہرہ محفوظ رہتا ہے بلکہ اپکی شناخت بھی چھپی رہتی ہے اور انسان کتنا ہی صحت مند کیوں نہ ہو لیکن کھلی فضاء میں سفر کرنا اسے تھکا دیتا ہے لیکن ہیلمٹ پہننے سے آپ کا چہرہ تازہ اور گرد الود سے پاک رہتا جس سے مسافر کو تھکاوٹ نہیں ہوتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں