چترال(ڈیلی چترال نیوز) ٹریفک پولیس چترال نے ڈی پی او (ر)کیپٹن منصورآمان کی خصوصی ہدایت پرچترال شہراورمضافات میں زیادہ کرایہ لینے والے گاڑیوں ،بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں اور ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مہم شروع کی ہے۔بدھ کے روزچترال بازارمیں ہیلمٹ نہ پہننے والے سینکڑوں موٹر سائیکل سواروں سے ہزاروں روپے مالیت کے چالان وصول کئے۔ٹریفک انسپکٹرفضل کریم نے مقامی میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے اور حادثہ کی صورت میں قیمتی جانوں کو محفوظ رکھنے کیلئے چترال ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کررہی ہے۔ حادثات کی روک تھام کیلئے شہری دوران سفر ڈرائیونگ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔انہوں نے