261

سب ڈویژن مستوج کے منتخب کونسلرز اور معتبرات ایس ڈی پی او بونی مستوج کے ساتھ ملاقات

بونی(نمائندہ چترال )سب ڈویژن مستوج کے منتخب کونسلرز اور معتبرات کی ایس ڈی پی او بونی مستوج محمد زمان کےساتھ میٹنگ ہوئی،میٹنگ میں علاقے میں امن امان اور منشیات کے روک تھام کے حوالے مشاورت ہوئی۔اس کے علاوہ علاقے میں امن امان کی صورتحال پر بھی مشاورت ہوئی،ایس ڈی پی او مستوج محمد زمان اس سے پہلے بھی علاقے میں امن امان اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اہم خدمات انجام دیتے آرہے ہیں جس کے بنا پر عوام میں ان کی خدمات کو سراہا جاتا ہے۔درین اثناء علاقے میں داخل ہونے والے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے پر بھی بات ہوئی اور پولیس کو بروقت اطلاع دینے پر زور دیا گیا۔تاکہ شرپسند افراد علاقے کے پرامن ماحول کو خراب کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔میٹنگ میں تحصیل نائب ناظم بھی شریک تھے۔اس کے علاوہ علاقے کے لئے مثبت اقدامات اُٹھانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں