352

چترال بکرآباد میں نامعلوم چور بجلی کا میٹر اور سروس تار چوری کر کے لے گئے

چترال (نذیر احمد شاہ) نامعلوم چور بجلی کا میٹر اور سروس تار چوری کر کے لے گئے۔تفصیلات کے مطابق اقرار الدین سکنہ چمرکن نے میڈیا کوبتایاکہ اس کے سسر قاری محمد حنیف کا گھر بکر آباد بالا میں واقع ہے۔گھر والے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں نا معلوم چور 80گز سروس تار اور بجلی کا میٹر جو گھر کے ساتھ بجلی کے گھمبے پر لگایا گیا تھااُتار کر لے گئے ہیں۔SDOپیسکو چترال کی رپورٹ پر مقامی پولیس روزنامچہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔واضع رہے چترال میں میٹر چوری کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں