95

عوامی نیشنل پارٹی این اے ون چترال کاٹکٹ الحاج عیدالحسین کے نام جاری کردی، پارٹی کاپیغام گھرگھرپہنچائیں؍ضلعی صدر

چترال(ڈیلی چترال نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے چیئرمین پارلیمانی بورڈاورپارٹی کے صوبائی صدرامیرحیدرخان ہوتی نے اپنے امیدواروں کااعلان کردیا۔بورڈکے فیصلے کے مطابق این اے ون چترال ضلعی صدرالحاج عیدالحسین کوٹکٹ جاری کردیاگیا۔ صوبائی صدرنے ذیلی تنظیموں کے تمام عہدیداروں ،کارکنوں ،ادباء اورشعراء کوہدایت کی ہے کہ وہ آنے والے عام انتخابات کیلئے مہم انتہائی موثراندازمیں چلائیں اورمدلل ومنظم اندازمیں تسلسل کے ساتھ پارٹی کاپیغام گھرگھرپہنچائیں ۔انہوں نے کہاکہ اس اہم موقع پرسب اتحادواتفاق کامظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی امیدواروں کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے دن رات کام کرناہوگا۔ ضلعی عہدیداروں اورورکروں نے ضلعی صدرالحاج عیدالحسین کوٹکٹ دینے پرصوبائی قیادت کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے متفقہ طوپراین اے ون چترال کے پارٹی کے اُمیدوارکوکامیاب کرنے کاعہدکیا۔اس موقع پرنیشنل عوامی پارٹی ضلع چترال کے صدر اور نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی چترال وضلعی صدرالحاج عیدالحسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عوامی نیشنل پارٹی چترال میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے ۔خیبر پختونخوا میں آئندہ حکومت اے این پی کی بنے گی،مخالفین کی لاکھ سازشوں کے باوجود اے این پی اپنی منزل کی طرف کامیابی کے ساتھ گامزن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اے این پی نے اپنے دورحکومت میں تعلیم ،صحت اور دیگر شعبوں میں ریکارڈ کام کیا ہے موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ہماری پارٹی اے این پی ایک منظم جماعت ہے اورمنظم رہے گی ہم امن چاہتے ہیں اور امن کی بات کرتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email