490

ضلع چترال کو ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد دھر اور ڈی پی او چترال منصور امان جیسے مخلص آفسرز کی ضرورت ہے/ حمیدجلال

چترال (نمائندہ  )جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال نے حمید جلال نے لوکل میڈیاکو بیان دیتے ہوئے کہا کہ کہ گذشتہ روز اُن کی ملاقات ڈپٹی کمشنر چترال کے ساتھ اُن کے دفترمیں ہوئی۔ملاقات میں وریجون کے عبدالحمید بھی موجود تھے۔اُنہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران علاقے کے مسائل پر روشنی ڈالی گئی اورڈپٹی کمشنر ارشاد علی سدھیر کا علاقے کے لئے خدمات پر اُن کا شکریہ اداکیا گیااُنہوں نے کہا کہ ڈی سی چترال نے کھلی کچہری میں جو وعدے کیے تھے اُنکو پر بر وقت عملی جامہ پہنایا۔جن میں وریجون موڑکہو میں ڈاکٹر کی تعیناتی جو ایک اہم مسئلہ تھا ان کو مقرر کرنے اور موڑکہو کے نوجوانوں کے کھیل کے میدان کے لئے مالی تعاون ،ٹی ایم او آفس کا قیام جوکہ وہاں کے نوجوانوں کے لئے آشد ضروری تھا۔اُنہوں نے کہا کہ ڈی سی چترال نے ملاقات میں کہا کہ موڑکہو کے نوجوانوں میں صلاحیت موجود ہے جوکسی میدان میں بھی اپنا لوہا منواسکتے ہیں ۔اُنہوں نے ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر اسرار اللہ کا بروقت ڈاکٹر آفتاب علی کاآرڈر وریجون کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔اس کے علاوہ سیاست سے بالاتر ہوکر علاقے کے لئے خدمت کرنے پرتحصیل ناظم مولانا یوسف اور مولانا جاوید کی بھی تعریف کی۔اس کے ساتھ موڑکہو کے معززین ، اکابرین اور نوجوانوں کے اہم کرداراورریٹائرڈ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر مکرم شاہ،حاجی عبدالکبیر،محمد سلام انسپکٹر،یوسی ناظم کوشٹ مرسلین،رضوان اللہ اور انعام کا بھی علاقے کے لئے خدمات کو سراہا۔اُنہوں نے موڑکہو کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سیاست سے بالاتر ہوکر میرے شانہ بشانہ کام کریں تو تحصیل موڑکہو ترقی کے میدان میں پیچھے نہیں رہے گا۔اور تمام کام مشاورت سے کرنے پرزور دیا۔حمید جلال نے اویر ویلی اور تریچ ویلی کے پسماندگی پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ڈی سی چترال کو عید الفطر کے بعد کوشٹ اور سہت آنے کے لئے دعوت دی جسے ڈی سی چترال نے بخوشی قبول کرلیا۔اُنہوں نے ڈی پی او چترال کپٹن(ر) منصور امان کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او چترال کے چترال تعیناتی کے بعد چترال میں جرائم کی تعداد میں انتہائی کمی آئی ہیں جس پر ہم اُن کی اور چترال پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع چترال کو ڈپٹی کمشنر چترال اور ڈی پی او چترال جیسے مخلص آفسرز کی ضرورت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں