236

ایم ایم اے کو کوئی فردواحد نہیں توڑسکتا اور نہ ایسا اختیار کسی فرد یا چند افراد کے پاس موجود ہے۔مولانا عبدالاکبرچترالی

چترال(نمائندہ  )جماعت اسلامی کے طرف سے نامزدُ امیدوار برائے این اے ون چترال مولانا عبدالاکبرچترالی نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کا قیام مسلم اُمہ کی خواہشوں سے ہوا ہے اور یہ برقرار ہے۔اور آئیندہ بھی قائم رہے گا۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ریحانکوٹ میں جمعیت علماء اسلام کے قائدین کے ایک ہنگامی اجلاس میں شرکت کے بعد کیا اُنہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کو کوئی فردواحد نہیں توڑسکتا اور نہ ایسا اختیار کسی فرد یا چند افراد کے پاس موجود ہے۔یہ صرف دوجماعتوں کا بھی اتحاد نہیں بلکہ اُمت مسلمہ کی خواہش ہے۔اس لئے جو افراداس میں دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ درحقیقت اُمت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔جس سے ناقابل یقین نقصان کا احتمال ہے۔اُنہوں نے کہا اس حوالے سے اتحاد برقرار رکھنے کیلئے دانشمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق درپیش تنازعے کو سلجھانے کے لئے امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ مشتاق احمدکا کسی بھی وقت دورہ چترال متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں