چترال(ڈیلی چترال نیوز)ڈی ایم ایس چترال ڈاکٹرشیدامحمدنے ڈیلی چترال آن لائن نیوزسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال سینئرڈاکٹروں کے زیرنگرانی معیاری طبی سہولیات فراہم کررہاہے۔یہاں کاتمام عملہ بشمول ڈاکٹرز اور نرسزپیشہ ورانہ مہارت اورتجربے کی روشنی میں شب وروزمحنت اورلگن کے ساتھ کام کرکے قیمتی انسانی جان بچانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسی کے مطابق ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے شعبہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو تمام ادویات اور ڈسپوزایبل اشیاء سو فیصد مفت فراہم کی جارہی ہیں ۔ڈی ایم ایس نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے تمام ہسپتالوں سے بہترسہولیات ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں مریضوں کوملتے ہیں۔ انہوں کہاکہ رمضان المباک میں تمام عملہ جاری شدہ
اس حوالے سے ایمرجنسی اوردیگر وارڈز میں موجود مریضوں سے گفتگوہوئی جنہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال میں علاج معالجے کی عمومی سہولتوں اورمفت ادویات کی فراہمی پراطمینا ن کااظہارکیا