289

دومختلف واقعات ؛ کوغوزی کے مقام پر ٹریفک حادثے میں ایک جان بحق/چترال پولیس نے اغوا ء کے واقعے کو ناکام بنا دیا

چترال/کوغوزی کے مقام پر ٹریفک حادثے میں ایک 14سالہ لڑکی جان بحق جبکہ گاڑی ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ ایس ایچ او تھانہ کوغذی حسن اللہ خان کے مطابق ایک موٹر کار نمبر AE9225 موردیر سے چترال آرہی تھی جو تھانہ کوغذی کے حدود میں سڑک حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں چولہ سالہ لڑکی نرگس بی بی جاں بحق جبکہ ڈرائیور رفیق الرحمان زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی لا پرواہی کے وجہ سے پیش آیا جس پر کوغذی پولیس نے زیر دفعہ 279/320/337G تعزیرات پاکستان مقدمہ درج کرکے ڈرائیور گرفتار کیا تاہم ڈرائیور ضمانت پر رہا ہوا۔متوفی لڑکی کو ورثاء کے حوالہ کیا گیا۔
ایکدوسرے واقعے میں چترال پولیس نے گیارہ سالہ بچے کے اغواء کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
چترال میں گیارہ سالے بچے کی اغواء کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال منصور امان کے سماجی رابطے کے پیج کے مطابق ایون کے رہنے والے امتیاز احمد ولد عبد الصمد سکنہ صحن آیون ایک گیارہ سالہ بچے گل باز خان ولد سرانجام خان سکنہ سین جال شاہ میراندہ (سینگور) کو اغواء کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ چترال حیدر حسین نے بروقت کاروائی کرکے مغوی بچے کو برآمد کرکے اغواء کار کو گرفتار کیا اور اس کیخلا ف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں