271

جماعت اہلسنت و الجماعت چترال نے الیکشن 2018 میں بھر پور حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا

چترال ( محکم الدین ) جماعت اہلسنت و الجماعت چترال نے الیکشن 2018 میں بھر پور حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ اس سلسلے میں نیشنل اسمبلی NA-1چترال کی سیٹ کیلئے منگل کے روز مولاناسیدالرحمن ساکن تورکہو حال دروش کی طرف سے کاغذات نامزدگی داخل کئے گئے ۔ جو کہ کسی بھی پارٹی کی طرف سے سب سے پہلے داخل ہونے والے کاغذات نامزدگی ہیں ۔ اس موقع پر اُن کے ہمراہ پارٹی کے دیگر رہنما ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا جاوید الرحمن ، سرپرست مولانا سراج احمد ، امیر اہلسنت الجماعت دروش سفیراللہ و دیگر موجود تھے ۔ بعد آزان نامزد امید وار برائے قومی اسمبلی مولانا سعیدالرحمن نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چترال میں گذشتہ روز اُن کا جس والہانہ انداز میں استقبال کیا گیا ۔ اور دروش و اطراف کے علاقوں ،شیشی کوہ ، لاوی ، کیسو وغیرہ مقامات کے لوگوں نے جماعت اہلسنت و الجماعت کے ساتھ جس محبت کا اظہار کیا ہے ۔ اس سے اُن کے حوصلے بہت بلند ہوئے ہیں ۔ اور اُنہیں امید ہے ۔ کہ چترال کے دیگر علاقوں میں بھی اہلسنت کے کارکن اور چترال کے لوگ اُسے اسی طرح پذیرائی دیں گے ۔ اور اُن کی جماعت بھاری ووٹوں سے این اے ون کی سیٹ جیت جائے گی ۔ اور چترال کے لوگ اُنہیں خدمت کا موقع فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا ۔کہ وہ منظم طریقے سے ضلعی امیر مولانا حافظ خوشولی خان کی ہدایت کے مطابق انتخابی مہم چلائیں گے ۔ اور انشاء اللہ کامیابی حاصل کریں گے ۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا جاویدالرحمن نے کہا ۔ کہ صوبائی سیٹ کا باہمی مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا ۔ جس کیلئے امیدواروں کی جانچ پڑتال جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں