280

شہزادہ افتخار الدین پی ایم ایل این کی پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گے /ذرائع

چترال (  نمائندہ ) چترال کے سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین قومی اسمبلی این اے ون چترال سے الیکشن لڑیں گے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون چترال کے پلیٹ فارم سے ان کیلئے فارم لیا گیا ہے ۔ تاہم شہزادہ افتخار الدین عمرہ کی ادائیگی کے سلسلے میں ملک سے باہر ہیں توقع کی جارہی ہے کہ چند دنوں کے اندر وہ پاکستان واپس پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ایم ایل این کی بعض رہنماؤں کی طرف سے صوبائی اسمبلی پی کے ون کیلئے سب ڈویژن مستوج سے موزون امیدوار کی تلاش جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق سابق ایم این اے کو پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے بھی الیکشن لڑنے کی افر دی گئی ہے.
اسی طرح آزاد ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے قومی اسمبلی کیلئے سابق ایم پی اے سلیم خان کو جبکہ صوبائی اسمبلی پی کے ون کیلئے سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد کو ٹکٹ ایشو کی گئی ہے ۔
دریں اثنا بہت سے آزاد امیدوار بھی میدان میں کود پڑے ہیں ۔ اور درجن سے زیادہ امیدوارں نے نامزدگی فارم وصول کئے ہیں۔ اور فارم لینے کا سلسلہ جاری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں