232

پرو فیسرافصل الدین پرنسپل ڈگری کالج چترال ملازمت سے ریٹاٹر ہو گئے

پروفیسرافضل الدین جن کا تعلق موڑکھو کے علاقہ کوشٹ سے ہے اپنی ملازمت کی مدتمکمل کرکے سبکدوش ہو گئے پروفیسر افضل الدین نے مئی1984ء سے گورنمنٹ ڈگری کالج تھانہ (ملاکنڈ)سے اپنی تدریسی کیریر کا آغاز کیا گورنمنٹ ڈگری کالج چترال ،گورنمنٹ ڈگری کالج بونی میں تدریسی خدمات انجام دیتے رہے 2009 میں انھیںگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی کے پرنسپل کا عہدہ سونپ دیا گیا انہوں نے اس کالج کے بانی پرنسپل کی حیثیت سے کام کیا پھر انہیں گورنمنٹ ڈگری کالج بونی میں پرنسپل کا عہد ہ سونپا گیا اس کے بعد جب ان کی ترقی 20گریڈمیں میں ہوئی توانہیں پرنسپل ڈگری کالج دیر بالا تعینات کیا گیا جہان ایک سال گزار نے کے بعد گورنمنٹ ڈگری کالج چترال تبدیل کیا گیا اور وہ کچھ عرصہ سے اس کالج کے پرنسپل کے طور پر ڈیوٹی انجام دے رہا تھا ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ڈگری کالج چترال کےتمام اسٹاف و ممبران نے کالج میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی اور انہیں پھولوں کا ہار پہنا کر نہایت اعزاز کے ساتھ رخصت کر دیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں