چترال (ڈیلی چترال نیوز)الیکشن 2018کیلئے ایمایم اے اور جماعت اسلامی کے مشترکہ امیدوار مولانا عبد الاکبر چترالی نےجمعرات کے روزاپنےحلقہ احباب کی معیت میں نیشنل اسمبلی NA-1چترال اور صوبائی اسمبلی PK-1کیلئے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر ز این اے ون ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال محمد خان اور ریٹر ننگ آفیسر پی کے ون سینئر سول جج چترال عابد زمان کے پاس داخل کی ۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد اُن کے ہمراہ تھے ۔ بعد آزان مولانا عبد الاکبر نے چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اور امیر صوبہ مشتاق احمد خان کی ہدایت پر انہوں نے دونوں سیٹوں کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کی ہے۔ تاہم چترال میں جماعت کی قیادت اور کارکنان صوبائی سیٹ پر کھڑے ہونے پر اصرار کرتے ہیں ۔اس لئے اُن کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے انہوں نے دونوں سیٹوں کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کی ہے ۔ اور اُن کی بھر پور کوشش ہوگی ۔ کہ وہ ایم ایم اے کو ہر ممکن طریقے سے قائل کرکے صوبائی سیٹ پر الیکشن لڑ کر کارکناں کی خواہش پوری کریں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس حوالے سے وہ جماعت اسلامی کے صوبائی اور مرکزی قائدین اور حلیف جماعت کے قائد مولانافضل الرحمن سے بھی ملاقات کرکے بھی مطالبہ کریں گے ۔