ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا ایک وفدا یسوسی ایشن کے صدر خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ اور کے پی بار کونسل کے رکن عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر سے ان کے دفتر میںملاقات کی۔ وفد میں جنرل سیکرٹری وقاص احمد ایڈوکیٹ ، سید برہان شاہ ایڈوکیٹ ، آفتاب رحیم ایڈوکیٹ اور عالمزیب ایڈوکیٹ اورشعیب احمد شامل تھے۔ وکلاء کے وفد نے ڈی۔سی کے متعدد انقلابی نوعیت کے اقدامات پر ان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنی مکمل تعاون کا یقین دلایا جن میں چترال لیویز میں ڈسپلن کی بحالی اور اسے جدید ترین خطوط پر استوار کرنے سمیت جنگلات کی رائیلٹی میںخواتین کو شامل کرنا شامل ہیں ۔ان کا کہنا تھاکہ اگر کسی فورس میں ترقیاں میرٹ کی خلاف ورزی میں کئے جائیں تو اس کا نتیجہ تباہی کے سوا کچھ