306

سابق صدرپرویزمشرف چترال سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ ،جس کی پارٹی ہائی کمان نے تصدیق کی ہے

چترال (نامہ نگار)سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے سابق صدرپاکستان جنرل پرویز مشرف کو الگے الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت ملنے کے بعد انھوں نے چترال سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جس کی پارٹی ہائی کمان نے تصدیق کی۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی ذمہ داروں نے میڈیا کوبتایا کہ جنرل پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی جمعہ کے دن چترال میں جمع کرائے جایں گے۔
جبکہ جنرل پرویز مشرف عید کے بعد چترال کا متوقع دورہ کریں گے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چترال کے عوام سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو اپنا محسن مانتے ہیں۔ جنھوں نے لواری ٹنل کی عظیم منصوبے پر باقاعدہ کام شروع کروایا اور انھوں نے ہر فورم پر چترال کے عوام کی تعریف کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 2013ء کے الیکشن میں پاکستان بھر سے صرف ایک ایم این اے شہزادہ افتخار الدین چترال سے آل پاکستان مسلم لیگ کی پلیٹ فارم سے منتخب ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں