196

عام انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں تین دن کی توسیع

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 3روز کی توسیع کر دی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق، تاریخ میں توسیع سیاسی جماعتوں کی سہولت کیلئے کی گئی، پہلے آخری تاریخ 8 جون تھی۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کیلئے مخصوص نشستوں پر ترجیحی فہرستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی 11 جون مقرر کردی۔

ترجمان الیکشن کے مطابق،شیڈول میں ردوبدل سے پولنگ کی تاریخ متاثر نہیں ہو گی اور الیکشن 25 جولائی کو ہی ہوں گے۔

دوسری جانب عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ 5ویں روز بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں