360

جماعت اسلامی چترال کے دو ڈھڑے آپس میں شیر وشکرہوگئے،مغفرت شاہ کا مولانا چترالی کی نامزدگی کا خیر مقدم

چترال/ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ نے مولانا چترالی کی نامزدگی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ون اُن کی کامیابی کے لئے بھرپور کردار ادا کرینگے۔ایک اخباری بیان میں اُنہوں نے کہا ہے کہ امیر صوبہ سینیٹر مشتاق احمد خان کے فیصلے کو وہ دل وجان سے قبول کرتے ہیں جس کے مطابق مولانا عبدالاکبرچترالی کو ایم ایم اے کے پلٹ فارم سے جماعت اسلامی کا اُمیدوار نامزدکردیا۔اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے مخالفین پر یہ واضح ہونا چاہئے کہ جماعت اسلامی کی صفحوں میں کوئی قوت ڈراڑ نہیں ڈال سکتا اور یہ پہلے سے زیادہ منظم اور آپس میں اتحاد ویگانیت کی بے مثال ثبوت پیش کرتے ہوئے انتخابی معرکہ سر کرلینگے۔مغفرت شاہ نے کہا کہ جمہوری جماعت ہونے کے ناطے جماعت اسلامی کے فیصلوں پرتنقید اور اختلاف رائے ہوتی رہتی ہے۔لیکن زمہ دار فورم میں فیصلے کے بعد کو ئی بھی اس کے خلاف عمل کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔اُنہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ مولانا عبدالاکبرچترالی کو ان کی سابقہ کارکردگی اور کرپشن سے پاک قیادت پر چترالی قوم دوبارہ بھاری اکثرت سے کامیاب کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں