چترال ( محکم الدین ) ڈپٹی کمشنر آفس اور چترال سکاؤٹس میس سے کچھ فاصلے پر انتظامیہ کے ایک ملازم نور اعظم کے کچے مکانات کا ایک کمرہ اچانک گرنے سے نور اعظم کی والدہ اور بیٹی جان بحق اور دو بچے عبد اللہ اور کرن سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ زخمیوں میں خود نور اعظم اور اُن کا نواسہ رمیز بھی شامل ہیں ۔ گذشتہ رات ساڑھے گیارہ بجے جب نور اعظم اپنی فیملی کیساتھ گھر کے کمرے میں بیٹھے ہوئے تھے ۔جس میں بچے سکول کے ہوم ورک اور خواتین دیگر کاموں میں مصروف تھیں ۔ کہ اچانک کمرا دھڑام سے زمین بوس ہو گیا ۔ اور گیارہ افراد پر مشتمل کنبے کے لوگوں میں سے 9 افرادملبے تلے دب گئے ۔ ہمسایہ عینی شاہد انیس احمد کے مطابق اچانک ایک زور دار آواز آئی ۔ جس کے بعد مٹی کی دھول نے سارے ماحول کو اپنی