273

معروف شاعر و ادیب سعادت حسین مخفی آل پاکستان مسلم لیگ حقیقی گروپ کی طرف سے صوبائی اسمبلی کے لئے الیکشن لڑینگے

چترال(نامہ نگار)معروف شاعر و ادیب سعادت حسین مخفی نے آل پاکستان مسلم لیگ حقیقی گروپ کی طرف سے بحیثیت آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے ون کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کر دئیے ۔ سعادت حسین مخفی کے الیکشن میں حصہ لینے کے فیصلے سے انکے حلقہ احباب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ واضح رہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ حقیقی گروپ پارٹی کے اندر سرگرم کارکنان کا الگ گروپ ہے جنکا ضلعی قیادت کے ساتھ بعض امور پر اخلافات چل رہے ہیں اور چند دنوں پہلے حقیقی گروپ نے ضلعی صدر سے مطالبہ کیا تھا کہ الیکشن کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم میں انکے ساتھ مشاورت نہ ہونے پر گروپ آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں