286

خال پولیس نے چترال سے پشاور جانیوالی کوسٹر سے مردان کی رہائشی خاتون کو اغواء کرنے کی کوشش نے ناکام بنادی

چترال(چ،پ)خال پولیس نے جعلی پولیس حوالدار کو گرفتار کرلیا جعلی پولیس حوالدار پولیس چیک پوسٹ کے قریب چترال سے پشاور جانیوالی کوسٹر کو روک کرگاڑی میں سوار ایک خاتون کو مبینہ طورپراغواء کرنا چاہتے تھے تاہم خاتون کے شور مچانے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورجعلی پولیس حولدار کو گرفتار کرکے خاتون کی اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایس ایچ او تھانہ خال اعتبار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز چترال سے آنے والی کوسٹر گاڑی میں رستم مردان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون مسمۃ تلاو بی بی سوار تھی جوکہ چترال سے رستم مردان جارہی تھی۔ پولیس اسٹیشن خال کے حدود میں شمر دین پھاٹک کے قریب موٹر کار میں سوار پولیس وردی میں ملبوس ملزم ندیم ساکن رستم سرڈھیری مردان نے مذکورہ کوسٹر گاڑی کو روکا اور گاڑی سے خاتون کو زبردستی اتار کر اپنے ساتھ لیجانے کی کوشش کرنے لگا جس پر پولیس نے ملزم کو اسکے دیگر دوساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کے خلاف سرکاری وردی کے غلط استعمال سمیت دیگر جرائم پر دفعہ 452,171,365کے تحت مقدمہ درج کرکے تینوں افرادکو جیل بھیجدیا گیا ہے۔ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ گاڑی میں سوار خاتون تلاوت بی بی ملزم ندیم وغیرہ کا مزارع بتایا گیا ہے اور ان میں رقم کا کوئی تنازعہ چل رہا تھا۔ ملزم ندیم نے تنازعے کو حل کرنے کے بہانے اسی خاتون کے بھائی کے ذریعے فون کرکے تلاوت بی بی کو مردان بلایا تاہم بیچ راستے خاتون کو اغواء کرنے کی کوشش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں