چترال (ڈیلی چترال نیوز) چترال میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی ایک ایک نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ ختم ہونے پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون کے لئے 17اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 18کے لئے 27امیدوار میدان میں آئے جن میں سابق صدر پاکستان پرویز مشرف بھی شامل ہیں ۔ پیر کے دن صبح سے مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے جلوس کی شکل میں ڈسٹرکٹ کچہری پہنچ کر ریٹرننگ افیسروں کے ساتھ کاغذات جمع کرتے رہے جبکہ کارکنان پرجوش انداز میں نعرہ بازی کرکے سارا دن سیکرٹریٹ روڈ میں ماحول کو گرمادیا۔ قومی اسمبلی کے لئے پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی طرف سے سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین، متحدہ مجلس عمل کیطرف سے سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی، مولانا