324

سین لشٹ کے مقام پرپل ٹوٹ جانے کی وجہ سے مزدہ دریامیں جاگری،ڈرائیورجان بحق

چترال(نامہ نگار)چترال سے تقربیا18کلومیٹر دورسین لشٹ کے مقام پرپل ٹوٹ جانے کی وجہ سے مزدہ دریامیں جاگری۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روزبجری لوڈ مزدہ پل کراس کرتے ہوئے اچانک پل ٹوٹنے سے مزدہ ڈرائیورسمیت دریامیں جاگری ۔جس کے نتیجے میں ڈرائیورمنیرولداخترخان سکنہ سین دریامیں دوبنے سے جان بحق ہوئے۔ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کی لاش کو دریا سے نکال کرڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں