275

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو تبدیل کرنے کا حکم دیدیا

ترال(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے پیش نظر چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کے تبادلوں کا حکم دے دیا اور حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ آج یعنی بدھ کے روز تک فوری طور پر نئی تقرریاں عمل میں لائی جائیں۔ چاروں صوبوں کے لئے نئے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کی تعیناتی آج 13جون کو کیجائیگی۔
درایں اثناء معلوم ہوا ہے کہ صوبائی نگران حکومت نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کیلئے تین نام بھیجے ہیں جن میں گریڈ 21کے پی اے ایس آفیسر یونس ڈھاگہ، نعیم کامران اور ڈاکٹرمحمد تاشفین شامل ہیں اور آج بدھ کے روز انکی تقرری عمل میں لائی جائیگی۔ مذکورہ تینوں افسران اسوقت وفاق میں مختلف وزارتوں میں سیکرٹریز کے عہدوں پر فائز ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تبدیل ہونے والے چیف سیکرٹری اعظم خان کو وفاق میں کسی اہم وزارت کا سیکرٹری لگایا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ تبادلوں کے بعد صوبے بھر میں انتظامی افسران کی تبدیلی کا بھی امکان ہے جس کے تحت گذشتہ دور حکومت میں تعینات ہونے والے انتظامی سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی تبدیلی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں