284

جنرل الیکشن مخصوص نشستیں؛ صوبائی اسمبلی کیلئے تین پارٹیوں نے چترال سےخواتین اور ایک اقلیتی امیدوار کو ترجیحی لسٹ میں شامل کر لیا

چترال(نامہ نگار)عام انتخابات کے سلسلے میں کاغذات داخل کرانے کی آخری تاریخ کے بعد مخصوص نشستوں پر نامزدگیاں بھی مکمل کر لئے گئے اور مختلف سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کے پاس اپنے امیدواروں کی ترجیحی فہرست جمع کرا دی۔ ذرائع کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے عوامی نیشنل پارٹی نے چترال سے پارٹی کے فعال خاتون راہنماء خدیجہ بی بی کو ترجیحی لسٹ میں چوتھے نمبر پر رکھا ہوا ہے ، پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے خاتون راہنما فلک ناز کو نویں پر جب مسلم لیگ ن کی طرف سے پارٹی کے خواتین ونگ کے ضلعی صدر بی بی جان کو گیاویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اسی طرح اقلیتوں کے مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے کالاش برادری سے وزیر زادہ کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ان نامزدگیوں کے تحت انتخاب کے حوالے سے صورتحال الیکشن کے نتائج کے بعد ہی واضح ہونگے کہ کس پارٹی کو کتنے مخصوص نشستیں ملتی ہیں تاہم اگر دیکھا جائے تو اے این پی کے خدیجہ بی بی  اور پی ٹی آئی اقلیتی راہنماء وزیر زادہ کے امکانات زیادہ نظر آتے ہیں
دوسری مسلم لیگ ن کے خواتین ونگ کے صدر بی بی جان نے سوشل میڈیا کے ذریعے خود کو گیارویں نمبر پر رکھنے کے فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے سیاست سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں