361

الیکشن 2018 کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری

چترال ( محکم الدین ) الیکشن 2018 کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ ریٹرننگ آٖفیسر این اے ون چترال محمد خان اور ریٹرننگ آفیسر پی کے ون چترال کے آفس میں بدھ کے روز بھی جاری رہا ۔ سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران ریٹرننگ آفیسر نے کہا ۔ کہ جو ڈاکومنٹس داخل کئے گئے ہیں ۔ اُن کی تصدیق فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے ہو نا ضروری ہیں ۔ اور اس حوالے ہم آن لائن ہیں ۔ شہزادہ افتخار الدین نے ریٹرننگ آفیسر سے کہا ۔ کہ اُن پر کوئی یوٹیلٹی بلز بقایا جات کی صورت میں موجود نہیں ہیں ۔ اور متعلقہ جملہ ڈاکومنٹس فارم کے ساتھ منسلک ہیں ، اس پر ریٹرننگ آفیسر این اے ون چترال محمد خان نے کہا ۔کہ ایف بی آر کی طرف سے کلیئرنس کا آنا لازمی ہے ۔ جس کا انتظار کیا جائے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار عبد اللطیف کے کا غذات کی جانچ پڑتال بھی کی گئی ۔ جس میں ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے نشاندہی کے بعد فارم مکمل کئے گئے ۔ تاہم ریٹرننگ آفیسر نے اُسے بھی ایف بی آر کی طرف سے کلیئرنس کی اطلاع کا انتظار کرنے کا کہا ۔ صوبائی نشست پی کے ون کے لئے مسلم لیگ ن کے امیدوار عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ کے فارم کی جانچ پڑتال ریٹر ننگ آفیسر پی کے ون نے کی ۔ ریٹرننگ آفیسران کی طرف سے کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے آتے وقت پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے ساتھ سابق صدر سید احمد خان ، فضل رحیم ایڈوکیٹ ،نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ ، ساجداللہ ایڈوکیٹ اور پارٹی کے دیگر کارکناں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزدد امیدوار عبداللطیف صرف تین چار ورکروں کے حلقے میں ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہوئے ۔ کاغذات نامزدگی فارم کی وصولی کے بعد ریٹر ننگ آفیسران کے دفاتر کے باہر امیدواروں اور اُن کے ورکروں کا ہجوم صبح سے شام تک دیکھائی دیتا ہے ۔ اور عدالتی احاطے و سیکرٹریٹ روڈ لوگوں کے غیر معمولی ہجوم اور رش کی زد میں ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں