چترال ( محکم الدین ) الیکشن 2018 کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ ریٹرننگ آٖفیسر این اے ون چترال محمد خان اور ریٹرننگ آفیسر پی کے ون چترال کے آفس میں بدھ کے روز بھی جاری رہا ۔ سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران ریٹرننگ آفیسر نے کہا ۔ کہ جو ڈاکومنٹس داخل کئے گئے ہیں ۔ اُن کی تصدیق فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے ہو نا ضروری ہیں ۔ اور اس حوالے ہم آن لائن ہیں ۔ شہزادہ افتخار الدین نے ریٹرننگ آفیسر سے کہا ۔ کہ اُن پر کوئی یوٹیلٹی بلز بقایا جات کی صورت میں موجود نہیں ہیں ۔ اور متعلقہ جملہ ڈاکومنٹس فارم کے ساتھ منسلک ہیں ، اس پر ریٹرننگ آفیسر این اے ون چترال محمد خان نے کہا ۔کہ ایف بی آر کی طرف سے کلیئرنس کا آنا لازمی ہے ۔ جس کا انتظار کیا جائے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار عبد اللطیف کے کا غذات کی جانچ پڑتال بھی کی گئی ۔ جس میں ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے نشاندہی کے بعد فارم مکمل کئے گئے ۔ تاہم ریٹرننگ آفیسر نے اُسے بھی ایف بی آر کی طرف سے کلیئرنس کی اطلاع کا انتظار کرنے کا کہا ۔ صوبائی