299

تریچ سے چترال آنے والی ڈبل کیبن ڈاٹسن چمروک گول موری بالا کے قریب حادثے کا شکار ، دو افراد جان بحق اور ایک زخمی

تفصیلات کے مطابق اپر چترال تریچ سے چترال آنے والی ڈبل کیبن ڈاٹسن نمبر3124/D جس میں ڈرائیور سمیت تین افراد سوار تھے جمعرات کی صبح موری بالا چمروک گول کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔جس کے نتیجے میں دو افراحیدر حبیب خان ولد عبدالوحید ساکن مروئی اور افضل ساکن جام شیل برنس جان بحق ہوگئے۔جبکہ ڈرائیور ناصر احمد ولد صاحب گل ساکن لونکو تریچ حادثے میں زخمی ہوا۔ابتدائی طورپر مقامی افراد زخمی افراد کوآر ایچ سی کوغذی لے جارہے تھے کہ راستے میں دو افرادجان بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چترال پہنچایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں