چترال (ڈیلی چترال نیوز)ڈپٹی کمشنر ارشادسودھر کی خصوصی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر ساجدنواز نے چترا ل بائی پاس روڈ میں لوہے کے بنے ہوئے کیٹ آئیز کو اکھاڑنے کا عمل اپنی نگرانی میں شروع کرادیا ہے جوکہ اسپیڈ بریکرکے طور پر استعمال کئے جارہے تھے ۔ بدھ کے روز اپنے دفتر میںایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ غیر ضروری طور پر لگائے گئے ان کیٹ آئیز کی وجہ سے مختلف نوعیت کے مسائل پیدا ہورہے تھے جن میں موٹر گاڑیوں کی ٹائروں کے پھٹ جانے کے خطرات بڑھ جانے کی وجہ سے نہ صرف حادثات رونما ہورہے تھے بلکہ ذیادہ اسپیڈ میں چلنے والی گاڑیوںکی رفتار