235

سپاہی آفتاب الرحمان شہیدکومکمل فوجی اعزازکے ساتھ آبائی گاو¿ں کوشٹ میں سپردخاک کیاگیا

چترال(نامہ نگار)پاک افغان سرحدپرافغانستان سے حملہ آوردہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے دھرتی کے تین سپوتوں نے شمالی وزیرستان کے علاقہ شوال میں اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیے تھے۔جس میں شہیدوطن وفخرچترال سپاہی آفتاب الرحمان سکنہ کوشٹ چترال نے پاکستان آرمی کے 07سندھ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے بھی شامل تھے۔شہیدسپاہی آفتاب کی نمازجنازہ ہیڈکواٹرچترال سکاو¿ٹس میںاداکی گئی ۔نمازجنازہ میں کمانڈنٹ چترال سکاو¿ٹس کرنل معین الدین ،ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ ،چترال سکاو¿ٹس اورپاک آرمی کے افیسرزاورجوانوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔بعدازاں شہیدکی میت آبائی وطن کوشٹ روانہ کیاگیا۔جہاں چترال سکاو¿ٹس کے چاق جوبنددستے نے شہیدکوسلامی دی اورمکمل فوجی اعزازکے ساتھ سپردخاک کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں