300

بمبوریت کارہائشی نوجوان کراچی کے قریب کینجھر جھیل میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جان بحق

عید کے روز کراچی کے قریب کینجھر جھیل میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جان بحق ہونے والے چترال بمبوریت ( برونٹھار) کے رہائشی نوجوان محمد سلیم ولد نادر خان کی نعش کراچی سے بذریعہ طیارہ پشاور پہنچانے کے بعد ایمبولینس میں آبائی گاؤں پہنچا دیا گیا ۔ عید کے موقع پر سیاحوں کے رش اور تنگ و خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے ایمبولینس کو گاؤں پہنچنے میں انتہائی دُشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ متوفی نوجوان محمد سلیم کراچی میں محنت مزدوری کرتا تھا ۔ اور عید کے دن اپنے ساتھیوں کے ساتھ کینجھر جھیل کی سیر کیلئے گیا ۔ جہاں نہاتے ہوئے جھیل میں ڈوب گیا اور اُن کی موت واقع ہوئی ۔ نوجوان سلیم کی نعش جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا ۔ جسے بعد آزان سپرد خاک کیا گیا ۔ جنازے میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں