376

چترال میں عیدا لفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا؛دروش میں سب سے بڑا اجتماع کرنل مراد اسٹیڈئم میں ہوا

مرکزی رہتہلال کمیٹی کے اعلامیہ کے روشنی میں ضلع چترال میں بھی عیدالفطر مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔ ضلع کے اندر سینکڑوں ،مساجد، عیدگاہوں اور دیگر کھلے مقامات میں عید کی نماز ادا کی گئی۔ ضلع چترال میں عیدالفطر کا سب سے بڑا اجتماع کرنل مراد اسٹیڈئم دروش میں منعقد ہوئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کیں۔مرکزی اجتماع کے منتظم قاری جمال عبدالناصر کے مطابق ماضی کے مقابلے اس بار میں شرکاء کی تعداد بہت زیادہ تھی۔ عمومی طور دروش کے نواحی علاقوں کے عوام مرکزی عیدگاہ میں نماز عید ادا کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین سمیت اعلیٰ سرکاری افسران نے بھی کرنل مراد اسٹیڈئم میں نماز عید ادا کی ۔ دروش میں مرکزی اجتماع عید کے علاوہ ٹاؤن کے اندر دو دیگر مساجد میں عید کی نماز ادا کی جاتی ہے۔ اسی طرح ایون میں بھی روایتی طور پر عیدالفطر کی نماز مرکزی عیدگاہ میں ادا کی گئی۔ چترال ٹاؤن میں شاہی مسجد، جامع مسجد شاہی بازار سمیت نواحی مساجد میں بھی عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ سب ڈویژنل ہیڈ کوارٹر بونی میں عیدالفطر کی نماز مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ عیدکے اجتماعات کے موقع پر امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق، فلسطین، کشمیر اور برما سمیت دیگر علاقوں میں ظلم و بربریت کے شکار مسلمانوں کے امداد و نصرت اور مملکت خداد اد پاکستان کے سلامتی، ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں