Site icon Daily Chitral

علاقےکےمفاد کی خاطر اے این پی کو سپورٹ کیا جائے۔سابق ضلعی چیرمین این وائی او عباس حسین

chitral

anp

اے اپن پی کےذیلی تنظیم نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے سابق ضلعی چیئرمین عباس حسین نے ایک اخباری بیان میں  کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کےکارکنان اپنے پارٹی پر فخر کرتی ہے کیونکہ اے این پی نے اس صوبے اور خصوصاً چترال کی بلا تفریق بغیر نمائندے کے کافی خدمت کی ہے۔ان خدمات کی وجہ سےمخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔سکولز،کالجز،یونیورسٹیز،روڈز،پائپ لائنز،بجلی گھر،بسین اور دیگر منصوبے قلیل وقت میں اس علاقے کو تحفےمیں دیئے ہےاُنہوں نے کہا کہ ۔سب سےزیادہ ملازمین کو معاشرے میں مقام اور مراعات اے این ہے کے دور حکومت میں ملی تھی۔لیکن بدقسمتی سے یہاں کے باسی کارکردگی کی بنیاد پر نمائیندہ منتخب نہیں کرتے جس کی وجہ سے علاقہ مسائل میں ڈوبا ہوا ہے۔

Exit mobile version