چترال(ڈیلی چترال نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی چترال نے گذشتہ روزگرم چشمہ کے عمائدین اورپارٹی ورکروں کے اعزازمیں عیدملن پارٹی کاانعقادکیاگیا۔ جس میںتقربیا1500سے زاہدمختلف مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے حضرات اور جیالوں نے شرکت کی۔وادی گرم چشمہ کے عوام پاکستان پیپلزپارٹی کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے آنے والے الیکشن میں پی پی پی کے اُمیدواروں کوووٹ دےکرکامیاب کرنے کی عہدکی۔اس موقع پراین اے ون چترال سے قومی اسمبلی کے اُمیدوارسابق ایم پی اے سلیم خان،پی کے ون صوبائی اسمبلی کے اُمیدوارسابق ایم پی اے حاجی غلام محمد،اپرچترال کے صدرسابق ناظم امیراللہ،سب ڈویژن چترال کے صدرشریف حسین،فداموڑدہ،چیئرمین نادرشاہ اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے گرم چشمہ کے عوام کوسلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ وادی لٹکوہ کے عوام پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ وفاداری کاثبوت دیکرآیاہے ۔پی پی پی بلاتفریق ضلع چترا ل میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھایاہے ان خدمات کی وجہ سے مخالفین بوکھلاہٹ کاشکارہے۔چترال کے باشعورعوام یہاں کے پسماندگی کومددنظررکھتے ہوئے پی پی پی کوکامیاب کرنے میں ہرممکن کوشش کریںگے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب اور مسکین عوام کی