چترال(محکم الدین ) چترال میں الیکشن 2018کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے کاغذات مزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئے ۔ اور این اے ون چترال کے 18امیدواروں میں سے دو کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ۔ جن میں سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کانام بھی شامل ہے ۔ پیر کے روز ریٹرننگ آفیسر این اے ون چترال ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال محمد خان نے کئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی نمٹائے ۔ جن میں ضلعی صدر اے پی ایم ایل چترال سلطان وزیر ، آزاد امیدوار این اے ون شہزادہ تیمور خسرو ، سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبد اللطیف اور ممبر تحصیل کونسل لٹکوہ عبد القیوم وغیرہ شامل تھے ۔ ریٹرننگ آفیسر نے سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد این اے ون چترال سے اُس کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے ۔ جس میں پرویز مشرف کے سابقہ کیسز اور اُس کی عدالت میں عدم حاضری اُس کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے موجب بنے ۔ پرویز مشرف کاغذات مسترد ہونے کے بعد اُس کے وکیل وقاص احمد